وفاقی تعلیمی اداروں کے کنٹریکٹ ملازمین کامعاشی قتل بند کیا جائے،ایکشن کمیٹی
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی ڈیلی ویجز اینڈ کنٹریکٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ڈیلی ویجز اینڈ کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اور معاشی قتل بند کیا جائے ،وزارت تعلیم کے تحت وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای)کے زیر انتظام سکول اور کالجز میں ڈیلی ویجز اینڈ کنٹریکٹ پر تقریبا سولہ سو ملازمین کم ازکم عرصہ سات سال سے ڈیوٹی سر انجام دے رہیںجن میں تدریسی اور غیر تدریسی دونوں قسم کا عملہ شامل ہے۔نومبر 2019کو دس کروڑ کی منظوری کے باوجود ابھی تک جولائی سے لیکر تاحال تنخواہ کا اجرا نہیں ہوسکا انہوںنے کہا کہ بل، ایف ڈی جمع کروائے ہوئے دو ماہ ہونے کو ہیں مگر ابھی تک ایک بھی چیک وصول نہیں ہوسکا۔ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں اور بہترین کارکردگی کے حامل وزیر کی وزارت میں ہزاروں افراد کا معاشی قتل ہورہا ہے۔