عودی عرب کے مختلف علاقوں میںگزشتہ چھ دہائیوں سے بند 5 تاریخی قدیم مساجد تزئین و آرائش کرنے کے بعد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت کے ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں مکہ مکرمہ اور الباحہ کی تاریخی و قدیم مساجد کو تزئین و آرائش کے بعد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس عزم کے تحت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 130ایسی مساجد کو ثقافتی ورثے کے طور پر بحال کرکے انہیں نمازوں کے لیے آباد کرنے کا منصوبہ ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38