اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے قومی معاملات کور کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئےکور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج طلب کیے گئے کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم معاملات پر مشاورت ہوگی اور اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔کور کمیٹی کا اجلاس آج شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو ہوگی جبکہ کور کمیٹی اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی۔اس کے علاوہ کور کمیٹی اتحادیوں کے تحفظات پر بات کرے گی اور اجلاس میں ملکی معاملات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات ہوگی۔کور کمیٹی مریم نواز، جاوید لطیف اور رانا ثنا اللہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر بھی مشاورت کرے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024