اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیاہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بندکمرے کے اجلاس میں پانچ ماہ میںد وسری بار مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال پر غور کیاگیا۔اقوام متحدہ میں چین کے سفیرZhang Jun نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزمیں صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے جموں وکشمیر کے بارے میں اجلاس بلایا۔انہوں نے کہاکہ صورتحال پراقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ میں پندرہ رکنی کونسل نے بریفنگ سنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ایک سوال کے جواب میں چین کے سفیرنے اقوام متحدہ سے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرہمارا موقف واضح ہے۔چین نے کہاکہ بھارت اورپاکستان کے درمیان کشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے اور وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتاہے۔ایک سوال کے جواب میں چین کے سفیرنے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ اس اجلاس سے فریقین کومزیدکشیدگی بڑھنے کے خطرے کااحساس کرنے میں مدد ملی ہے اورانہیں ایک دوسرے سے روابط بڑھانے کی حوصلہ افزائی اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کاحل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔امن کارروائیوں کے محکمے اور سیاسی اور امن سے متعلق امور کے محکمے نے سلامتی کونسل کے شریک ارکان کوکشمیر کی صورتحال پربریفنگ دی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024