Waqt News
Friday | January 15, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے حکومت وسائل فراہم کرے گی: میاں اسلم اقبال
  • شہر میں پرچون سطح پر برائلرگوشت کی قیمت 7روپے اضافہ
  • آئی ٹی سیکٹرز کے2ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 44 کروڑ 21لاکھ 9ہزار روپے کی منظوری
  • پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد ارشد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
  • امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

اعتماد کا کچھ تو بھرم رکھا جائے

Jan 16, 2020 9:02 AM, January 16, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اعتماد کا کچھ تو بھرم رکھا جائے

ریاستوں کے اندرونی اور بیرونی معاملات کم نہیں ہوا کرتے لیکن ہمارے مسائل کہیں زیادہ ہیں۔ ہمارے ایک طرف تو ہمسایہ ملک ہندوستان ہے جس کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی مسلسل ہوتی ہے۔ بھارت کے نئے آرمی چیف نے بھی عہدہ سنبھالتے ہی سابقہ فوجی سربراہ جنرل بپن روات کی طرح ڈینگیں مارنے کا کام شروع کر دیا ہے ہے۔ بھارت کے لئے پاکستان کا وجود شروع سے ناقابلِ برداشت رہا ہے۔ پاکستان کو مٹانے کے خواب دیکھتے دیکھتے بھارتی حکمرانوں کی منافقت اور انسانی جارحیت سے بھارت کی اپنی سالمیت خطرے میں پڑ چکی ہے۔ دوسری طرف افغانستان سے شرپسندوں کی دراندازی سے بلوچستان میں دہشتگردی سے ہم بڑا افسوس ناک بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اب تک بھی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس انتہائی افسوس ناک اور سنگین صورتحال کا سامنا ہم اب سے نہیں بلکہ برسوں سے کر رہے ہیں۔ اطراف سے دشمنوں کے شدید خطرات لاحق ہونے کے باوجود بھی بد قسمتی سے ہمیں اپنے ملک کے سیاسی شعور میں سنجیدگی نام کو بھی دیکھنے کو نہیں ملی۔ ایک طرف تو بھوک اور غربت سے لوگ اپنے بچوں سمیت خودکشی کرتے رہے اور دوسری طرف حکمرانوں کے محل تعمیر ہوتے رہے عوام کے پیسوں سے حکمران خاندانوں کی عیاشیوں کے ریکارڈ قائم ہوتے رہے۔ شعبدے بازیاں، مکر وفریب اور جھوٹی تسلیاں دے دے کر عوام کا خون نچوڑا گیا۔ تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی اور ملک کے کروڑوں عام آدمیوں کی خوش حالی کے بلند دعوے کیے گئے۔ کرپشن میں ملوث کرپٹ لوگوں کے خلاف نیب کی کاروائیوں کو تیز کیا گیا لیکن ان کاروائیوں کے تسلی بخش نتائج پھر بھی سامنے نہ آسکے۔ ان کاروائیوں کے اخراجات بھی کم تو نہیں ہوئے ہوں گے۔ اپنی کاروائیوں سے نیب نے 178 ارب وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ جو کاروائیاں کی گئیں ان کے اخراجات کی لاگت بھی منطر عام پر آنی چاہیئے تا کہ قوم کو اصل آمدنی کا درست اندازہ ہو۔ دوسری طرف ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 330 ارب کا نقصان ہوا ہے۔ ایک تو یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کی راہ میں رکاوٹ آخر اب کیا ہے۔ عام آدمی کے مسائل تو اس کے علاوہ ہیں۔ دالیں گھی چینی آٹا سبزیاں یہ روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے موجودہ حکومت نے عام شہریوں کی زندگی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ لوگ پہلے سے جس حال میں زندگی جیسے کیسے گزار رہے تھے اب ان سے کھانے کے نوالے بھی چھینے جا رہے ہیں۔ ہمارا زیادہ انحصار زراعت پر ہے یہاں اجناس اگتا ہے فصلیں کاشت ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی اور بے بسی دیکھیں کہ ملک کے عام لوگوں کے آٹا چینی دالیں گھی خریدنا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔ حکومت مکانات نہیں بنا سکتی تو نہ بنائے لیکن کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ کاروباری حالات ایسے ہیں کہ دکانوں کے کرائے بھی ادا نہیں ہو پا رہے۔ چھوٹے دکانداروں کے لئے ملازمین رکھنے کی گنجائش بھی اب نہیں رہی۔ گیس بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی حکومت نے عوام کا کچھ احساس نہیں رکھا۔ پہلے تو ہم پر کرپٹ لوگ مسلط رہے ان کی جھوٹی تسلیوں سے ہم بیوقوف بنتے رہے اور اب وزیراعظم عمران خان ڈیڑھ سال حکومت کرنے کے بعد ہمیں اگلے سال یعنی 2020 میں ریلیف دینے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ یہ آخر ہمیں کس قسم کا ریلیف دیں گے اگر کہا جائے کہ بجلی گیس اور پٹرول سستا کریں گے تو اس سے بڑی جھوٹی تسلی اور بھلا کیا ہوسکتی ہے۔ جو حکومت آٹے گھی چینی دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر پا رہی اس حکومت سے ہم ریلیف کی بھلا کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں اضافہ ہو یا ملک میں روپے کی قدر مستحکم ہو اس سے عام آدمی کو کیا سروکار؟بجلی کا کمرشل یونٹ ایک بھی چل جائے تو اس کا بل بھی 350 روپے خواہ مخواہ آجاتا ہے یعنی کہ بجلی کا استعمال اگر نہ بھی ہو تب بھی بل کی ادائیگی عام آدمی کو سینکڑوں میں کرنا پڑتی ہے۔ اس سے بڑا عام آدمی کے ساتھ اور ظلم کیا ہوگا؟ مزدور اپنے بچوں کی کفالت نہیں کر پا رہے عام لوگوں میں خود کشی کے واقعات اب بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے ہو نے لگے ہیں۔ لیکن حکومت پہ برائے نام بھی اس کا کوئی اثر نہیں محسوس ہو رہا۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے ملک کے کروڑوں عام لوگ کسی دیوار کے آگے اپنا رونا رو رہے ہیں۔ یہ بجا کہ وزیراعظم عمران خان کو حکومت کا تجربہ اتنا نہیں تھا جتنا ہونا چاہیئے تھا لیکن قوم نے تو ان کا انتخاب سابقہ حکمرانوں سے تنگ آکر ہی کیا تھا۔ اگر سابقہ حکمران عوام دوست ہوتے تو لوگ پھر عمران خان سے بہتری کی توقع ہی کیوں کرتے۔ لیکن اب اعتماد کر ہی بیٹھے ہیں تو اس اعتماد کا کچھ تو لحاظ حکومت کو ہونا چاہیئے۔ مزدور اور سفید پوش طبقے کے گھرانوں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے۔ افریکہ کے قحط زدہ علاقوں کے تباہ کن مناظر اب اس سر سبز وشاداب اور نعمتوں سے مالا مال ریاست میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ وزیراعظم کی سنجیدگی کو بھی ہم اب تک کافی وقت دے چکے۔ مان لیتے ہیں کہ ہمارے نصیب میں پہلے تو غیر سنجیدہ اور مفاد پرست لوگ تھے ان کے بعد ہمارا سامنا اگر کسی سنجیدہ حکمران سے ہوا ہے تو اب ہم ان کے تجربات کے رحم و کرم پر ہیں۔ جب تک ان کو مہنگائی کم کرنے کا کچھ تجربہ ہوگا تب تک پتہ نہیں کتنے ہی لاکھوں لوگ بھوک اور افلاس کا شکار ہو چکے ہوں گے۔ تعلیم کے المیے،صحت صفائی، علاج معالجے کی محرومیت، کمزور عدالتی نظام، گیس کا بحران، کاروبار کے مندے ، ہر سال دکانوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافے کا بوجھ جس سے لوگ دکانیں چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ یہ تمام ازیتیں اور اسانی تذلیل کے ان گنت اسباب پہلے ہی کم نہیں تھے ڈیڑھ سال کے عرصے میں ان تکلیفوں میں کمی کے بجائے بدستور اضافہ ہو رہا ہے اوپر سے روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کرنے کے بعد وزیراعظم آنے والے وقت میں ہمیں جس عوامی ریلیف دینے کی باتیں کر رہے ہیں؟ ضرورت جس چیز کی عوام کو اب ہے اسے بعد میں دینے کے بجائے اگر اب دے دیا جائے تو حکومت پر اعتماد کرنے والوں کا بھی کچھ بھرم رہ جائے گا؟

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  •  نیا سال نجومیوں کی نظر میں

    Jan 04, 2021
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
متعلقہ خبریں
  • پی ڈی ایم میں اعتماد کا فقدان، استعفوں پر پیپلزپارٹی اپنا ...

    Jan 01, 2021 | 11:05
  • مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا:کیپٹن صفدر

    Oct 31, 2020 | 14:21
  • والڈسٹی آ ف لاہور اتھارٹی کے دائرہ کار میں صوبائی سطح تک ...

    Jul 24, 2020 | 16:36
  • ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی: ...

    Jun 05, 2020 | 10:24
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

    Jan 15, 2021 | 18:05
  • سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی دل میں تکلیف کے بعد اسپتال ...

    Jan 15, 2021 | 17:58
  • کوروناسے صحتیاب افراد کو 5 ماہ تک دوبارہ وائرس نہیں ...

    Jan 15, 2021 | 17:52
  • سعودی عرب میں10دن تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری 

    Jan 15, 2021 | 17:44
  • سعودی عرب کے شہروں جدہ اور دمام میں سینما گھروں کا افتتاح

    Jan 15, 2021 | 17:38
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اسلام آباد کی کشش، مہنگا پٹرول اور جماعت اسلامی ...

    Jan 15, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
  • براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

    Jan 14, 2021
  • حقیقی سیاسی کارکن ندیم افضل چن کی رخصتی اور پی ٹی ...

    Jan 14, 2021
  • جزائے متعلق صدارتی آرڈینینس کی بجائے حکومتی ...

    Jan 13, 2021
  • 1

    وطن کا دفاع مضبوط بنانے اور بلوچستان کی ترقی کیلئے فوج کے شانہ بشانہ ہونا ہوگا

  • 2

    پرتشدد قوم پرست تنظیموں پر  پابندی کا صائب مطالبہ

  • 3

    اسامہ ستی قتل کی انکوائری رپورٹ

  • 4

    پرامن افغانستان خطہ کی اہم ضرورت ہے‘ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں

  • 5

    وزیر اعظم کی وزرا کو کارکردگی  بہتر بنانے کی ہدایت 

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  28؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  13؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل‘  27؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  12؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر‘  26؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  11؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • این جی اوز کا کردار 

    Jan 15, 2021
  • مقبوضہ کشمیر۔نسل کشی کب تلک ؟ 

    Jan 15, 2021
  • سانحہ مچھ اور را کا مکروہ چہرہ 

    Jan 15, 2021
  • حکومت اور حکمرانی

    Jan 15, 2021
  • ’’حضرت سُلطان باہوؒ ،علامہ اقبالؒ اور ...

    Jan 15, 2021
  • ایک مسلم سا کسی کا اُوج نہیں ہے

    Jan 15, 2021
  • کورونا سے زیادہ خطرناک

    Jan 15, 2021
  • کسان تحریک کے خلاف مودی کے اوچھے ہتھکنڈے 

    Jan 15, 2021
  • سرکاری ملازمین اور بادشاہی شرارت

    Jan 15, 2021
  • پاکستان کا صنعتی پہیہ گھوم رہا ہے 

    Jan 15, 2021
  • 1

     خدمت انسانیہ، مفت علاج اور ادویات

  • 2

    حمید نظامیؒ کی یاد میں 

  • 3

    بے اولادی کو روگ نہیںبنائیے 

  • 4

    درد بنتا ہے فغاں

  • 5

    کرونا سے  بچا لے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 2

    ایک روحانی انقلاب

  • 3

    تمدن آفریں

  • 4

    اوصافِ حمیدہ

  • 5

    علم اورصحابہ کرام

  • 1

    جدوجہد

  • 2

    مسلمان 

  • 3

    تقدیر

  • 4

    معاشیات

  • 5

    مظہر

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    یورپ 

  • 3

    فضا

  • 4

    علم اور مذہبی واردات و مشاہدات

  • 5

    ذوقِ

منتخب
  • 1

    ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

  • 2

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 3

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    تعمیراتی منصوبوں میں گرین ایریاز کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے.وزیراعظم کی ہدایت

  • 2

    پیٹرول کی قیمت میں11روپے سے زائد اضافےکافیصلہ آج متوقع

  • 3

    ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا

  • 4

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہونے والی میٹنگ بہت ہی حوصلہ افزا رہی ہے : ...

  • 5

    لاہور میں گھر سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group