تعلیم کی اہمیت
مکرمی! زندگی کے تحفظ،خوراک اور رہائش کے بعد تعلیم انسان کا سب سے اہم حق تسلیم کیا جاتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام و افراد کی ترقی کا انحصار علم و تعلیم پر ہے اس لئے معاشرہ اپنے نظام تعلیم کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشش کرتا ہے۔پاکستان میں تعلیم کی نگرانی وفاقی حکومت کی وزارت تعلیم اور صوبائی حکومتیں کرتی ہیں۔وفاقی حکومت زیادہ تر تحقیق اور ترقی نصاب،تصدیق اور سرمایہ کاری میں مدد کرتی ہے۔آئین پاکستان کی شق ۲۵۔اے کے مطابق ریاست پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کو مفت لازمی معیاری تعلیم فراہم کرنے کی پابند ہے۔اسکے باوجود ہمارے ملک میں شرح خواندگی نہایت کم ہے جو ہم سب کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ (کائنات شمسی، موہنی روڈ لاہور)