Waqt News
Thursday | January 21, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ایوریل ہینس امریکا کی ڈائریکٹر انٹیلی جنس مقرر
  • سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی نجکاری کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • وزیرِ اعظم عمران خان سے علماء و مشائخ کے وفد کی ملاقات
  • اسپیکر قومی اسمبلی اسد  قیصر  سے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمن نے ملاقات کی
  • برطانوی پائلٹ آٹھ ماہ اسپتال میں زیرِعلاج رہنے کے بعدکورونا سے شفایاب

عساکر پاکستان دفاع وطن کے مکمل اہل بھی ہیں اور اس کیلئے تیار بھی

Jan 16, 2020 6:52 AM, January 16, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عساکر پاکستان دفاع وطن کے مکمل اہل بھی ہیں اور اس کیلئے تیار بھی

آرمی چیف کا ہر قیمت پر وطن کا دفاع کرنے اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کا ٹھوس عندیہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطہ میں امن و استحکام کیلئے اپنی سرگرم کاوشوں کے ساتھ پاکستان کا نمایاں اور قائدانہ حصہ ہے۔ ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع کیا جائیگا اور اس مقصد پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر پاکستان امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ شرکائے اجلاس نے جیوسٹرٹیجک اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر غور کیا جبکہ ملک کی داخلی سلامتی‘ سرحدوں کے حالات‘ کنٹرول لائن کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کے حالات بھی اجلاس میں زیرغور آئے۔ شرکاء نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کے اندر سلامتی کی صورتحال اور خطہ کے امن و استحکام پر اسکے مرتب ہونیوالے اثرات پر غور کیا۔ کورکمانڈرز نے بھارت کی فوجی قیادت کی طرف سے پاکستان کیخلاف کارروائی جیسے اشتعال انگیز بیانات کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے تنبیہ کی کہ ان بیانات کے خطہ کے امن و استحکام پر اثرات مرتب ہونگے۔

کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں

یہ حقیقت ہے کہ ملک کی بقاء و سلامتی کے حوالے سے آج ہمیں اندرونی اور بیرونی سطح پر زیادہ خطرات درپیش ہیں جن سے عہدہ برأ ہونے کیلئے ہماری جری و بہادر عساکر پاکستان نے ہی بنیادی کردار ادا کرنا ہے اور خدا کے فضل و کرم سے افواج پاکستان دفاع وطن کے تمام تقاضے نبھانے کی مکمل استعداد و صلاحیت رکھتی ہیں جس کا عسکری قیادتوں کی جانب سے دشمنان ملک و ملت کو احساس بھی دلایا جاتا ہے اور انکے جارحانہ عزائم و کارروائیوں پر انہیں بروقت اور مسکت جواب بھی دیا جاتا ہے۔ ہمیں اس وقت ملک کی تمام سرحدوں پر بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ہمارے ازلی مکار دشمن بھارت نے تو ہماری سلامتی کمزور کرنے کا کوئی موقع کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا جو قیام پاکستان کے وقت سے ہی ہماری سلامتی کے درپے ہے اور 16‘ دسمبر 71ء میں ہمیں سانحۂ سقوط ڈھاکہ سے دوچار کرنے کے بعد باقیماندہ پاکستان کی سلامتی کو کمزور کرنا بھی اس نے اپنے ایجنڈے کا اہم حصہ بنایا ہواہے۔ اس حوالے سے بھارت کی موجودہ مودی سرکار سابق حکمران کانگرس آئی سے بھی زیادہ شدت پسند ہے جس نے آج مقبوضہ کشمیر کو مستقل طور پر ہڑپ کرنے کے بعد پاکستان سے ملحقہ آزاد کشمیر اور اسکے شمالی علاقہ جات بشمول گلگت‘ بلتستان پر بھی نظرِبد گاڑ رکھی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی نام نہاد آزادی پسندوں کی سرپرستی کرکے مودی سرکار پاکستان کی آزادی‘ خودمختاری اور اسکی ترقی و استحکام کے آگے روڑے اٹکانے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہے۔ اس تناظر میں ہی مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کی بڑ ماری جاتی رہی اور پھر گزشتہ سال 26 فروری کو کنٹرول لائن پر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی جنگی جہازوں نے بالاکوٹ تک پرواز کی جن کا پاک فضائیہ کے مشاق دستے نے سرعت کے ساتھ تعاقب کیا تو بھارتی جہاز بالاکوٹ میں پے لوڈ گرا کر رفوچکر ہوگئے۔ بھارتی فضائیہ نے ایسی ہی ناکام کوشش اگلے روز 27 فروری کو بھی کی مگر پاک فضائیہ کے پہلے سے چوکنا دستے نے بھارتی جہازوں کو فضا میں ہی اچک لیا اور دو جہاز پلک جھپکتے میں مار گرائے جن کے ایک پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔

ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات، 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

بھارت نے یہ ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی پاکستان کیخلاف گھنائونی سازشوں کا سلسلہ ترک نہیں کیا اور بھارتی وزیراعظم مودی کے علاوہ سابقہ آرمی چیف بپن راوت بھی آئے روز پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرتے نظر آئے۔ یہی طرز عمل اب بھارت کے نئے آرمی چیف نے بھی اختیار کرلیا ہے جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی پاکستان پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دی۔ اس کا پاکستان کی سول اور عسکری قیادتوں کی جانب سے فوری جواب دیا گیا اور انہیں پاک فضائیہ کے ہاتھوں 27 فروری کی بھارتی ہزیمت یاد دلائی گئی جبکہ اب کورکمانڈرز میٹنگ میں اسی تناظر میں بھارت اور اسکے نئے آرمی چیف کو باور کرایا گیا ہے کہ عساکر پاکستان ہر قیمت پر وطن کا دفاع کریگی جبکہ بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں جس کے اس خطہ کی امن و سلامتی کے حوالے سے برے اثرات مرتب ہونگے۔

وزیراعلیٰ کی ذیر صدارت اجلاس: یو ایس ایڈ کے 21اسکول پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کو دینے کی منظوری

آج امریکہ نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت مختلف کارروائیوں اور اقدامات کے ذریعے اس خطے میں امن و سلامتی کو جو سنگین خطرات لاحق کر رکھے ہیں‘ پاکستان بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور اسکے ردعمل میں ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں اور اسکے داغے گئے ایک میزائل سے یوکرائنی مسافر بردار جہاز کی تباہی سے عملاً اس خطے میں امریکہ ایران جنگ کے الائو دہک رہے ہیں جبکہ ایران کا پڑوسی ہونے کے ناطے اس ممکنہ جنگ سے پاکستان بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا۔ پاکستان کی سول اور عسکری قیادتوں نے اسی بنیاد پر علاقائی امن و سلامتی کی خاطر امریکہ ایران جنگ ٹالنے کیلئے مدبرانہ مفاہمانہ کردار سنبھالا جس کیلئے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹاسک دیا چنانچہ انہوں نے چین اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں اور ٹیلی فونک روابط کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لانے کا آغاز کیا جس کا بیرون ملک سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ملائشیاء اور ترکی کے وزرائے اعظم بھی اتحاد امت کیلئے فکرمند اور مسلم دنیا کے ایک پیج پر ہونے کے خواستگار ہیں جبکہ وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران اور سعودی عرب کے ہنگامی دورے کرکے دونوں برادر مسلم ممالک کے مابین غلط فہمیاں اور شکررنجیاں دور کرنے کی مصالحانہ کوشش کی ہے جس کے مثبت اثرات بھی اب نمایاں ہورہے ہیں۔

جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسی طرح گزشتہ ہفتے ہرات میں شہری آبادیوں پر امریکی ڈرون حملے کے بعد امریکہ اور طالبان کے مابین جاری افغان امن عمل کے پھر سبوتاژ ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں جبکہ افغان بدامنی کے سب سے زیادہ ہم پر ہی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جہاں کی بدامنی اور شورشوں سے فائدہ اٹھا کر بھارت افغان سرزمین کو ہماری سلامتی کیخلاف سازشوں کیلئے استعمال کرتا ہے۔ پاکستان نے اسی تناظر میں افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے فعال کردار ادا کیا تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے کابل خودکش حملہ کو جواز بنا کر عین اس وقت امن عمل کا دروازہ بند کردیا جب امریکہ اور طالبان حتمی امن معاہدہ کے قریب پہنچ گئے تھے۔ اسکے دو ماہ بعد پاکستان ہی کی معاونت سے امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا اور طالبان جنگ بندی پر بھی رضامند ہوگئے تاہم امریکہ ایران کشیدگی کے دوران ہی ہرات میں امریکی ڈرون حملے نے جس میں 35 سے زائد افغان شہری بھی شہید ہوئے‘ امن عمل کی کامیابی کے امکانات پھر معدوم کردیئے ہیں جبکہ افغانستان کی بدامنی سے پاکستان براہ راست متاثر ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس:درخواستگزار اور اسکروٹنی کمیٹی کے درمیان ڈیڈلاک

پاکستان کو آج بیرونی سرحدوں پر یہی بڑے چیلنج درپیش ہیں جبکہ ملک کے اندر بھی دہشت گردی کا ناسور پھر سے سر اٹھانے لگا ہے جس کے قلع قمع کا عساکر پاکستان نے پہلے ہی عہد کر رکھا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں گزشتہ روز ان تمام چیلنجوں کا مفصل جائزہ لیا گیا جو ملک کی سلامتی کے حوالے سے ملک کے اندر اور باہر سے درپیش ہیں۔ یقیناً ملک کی سول اور عسکری قیادتوں کو ملک کی سرحدوں پر پیدا ہونیوالی اس گھمبیر صورتحال کا مکمل ادراک ہے اس لئے جہاں عساکر پاکستان دفاع وطن کے تقاضے نبھانے کیلئے پرعزم اور ہمہ وقت چوکس ہیں‘ وہیں سول قیادتیں بھی اور پوری قوم دفاع وطن کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر عساکر پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر ملک کی سلامتی کیخلاف باہر سے کوئی شرارت ہوئی تو عساکر پاکستان ملک کی سلامتی کے تحفظ کے تمام تقاضے نبھاتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کریں گی۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں دشمنان ملک و ملت کو یہی ٹھوس اور واضح پیغام دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • کورونا وائرس کا خطرہ، پاک افغان بارڈر آج بھی بند

    Mar 13, 2020 | 12:43
  • نیب نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو بھی تفتیش کے لئے طلب ...

    Mar 02, 2020 | 11:30
  • مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور اسکے ہمسایوں کے ...

    Jan 12, 2021 | 20:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ایوریل ہینس امریکا کی ڈائریکٹر انٹیلی جنس مقرر

    Jan 21, 2021 | 16:09
  • سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی نجکاری کیس کا فیصلہ سنا دیا

    Jan 21, 2021 | 15:55
  • وزیرِ اعظم عمران خان سے علماء و مشائخ کے وفد کی ملاقات

    Jan 21, 2021 | 15:54
  • برطانوی پائلٹ آٹھ ماہ اسپتال میں زیرِعلاج رہنے کے بعدکورونا ...

    Jan 21, 2021 | 15:41
  • کورونا وائرس پھیپھڑوں کی بجائے براہ راست دماغ پر حملہ ...

    Jan 21, 2021 | 15:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • 1

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 2

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 3

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 4

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 5

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 1

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ناا ہلیوں کی ادائیگیاں

    Jan 21, 2021
  • داخلی سلامتی کا چیلنج اور سیاسی قیادت کی ذمہ ...

    Jan 21, 2021
  • میں ہارا نہیں ہرایا گیا ہوں…!

    Jan 21, 2021
  • 2020… 85مسلمان 6عیسائی لو جہاد کا شکار

    Jan 21, 2021
  •  آئین کے ہوتے ہوئے ملک بند گلی میں

    Jan 21, 2021
  • گودام ہی نہیں امرا کے خزانے بھی لوٹیں

    Jan 21, 2021
  • کہانی ختم ہونے کو ہے 

    Jan 21, 2021
  •  کب کوئی بلا صرف دعائوں سے ٹلی ہے

    Jan 21, 2021
  • وزیرستان کی عورت

    Jan 21, 2021
  •  تحریک تحفظ ختم نبوت کے سربراہ …علامہ ...

    Jan 21, 2021
  • 1

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 2

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 3

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • 4

    بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام

  • 5

    دل ۔۔۔ انسانی جسم کا اہم عضو

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 2

    جذبہء محبت

  • 3

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 4

    صبر 

  • 5

    خدادادقوت

  • 1

    اشتیاق نگاہیں

  • 2

    عوام 

  • 3

    ثقافت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    مایوسی 

  • 3

    انقلاب

  • 4

    اسلام 

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر ...

  • 2

    ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی جمہوریت ہے, نسلی تعصب دوبارہ ...

  • 3

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر حادثے پر افسوس کااظہار

  • 4

     کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5ارب سے زائد نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، عثمان ڈار

  • 5

    ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں بھی کورونا کو چائنا وائرس قرار دیدیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group