Waqt News
Thursday | January 21, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی جمہوریت ہے, نسلی تعصب دوبارہ سر نہیں‌ اٹھائے گا، ہمیں‌ مل کر کرونا سے لڑنا ہے: ...
  • جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم
  • کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
  • نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں: وزیر اعظم عمران خان
  • جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پاکستان، امریکہ اور ایران

Jan 16, 2020 6:50 AM, January 16, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پاکستان، امریکہ اور ایران

حال ہی میں امریکہ کے جدید ڈرون میزائل نے عراق میں ہر دلعزیز ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا۔ جس کا ایران اور عراق میں شدید ردعمل ہوا۔ ایران نے بھی عراق امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائل پھینکے اور جذبات میں میزائل پھینک کر یوکرائن کا مسافر طیارہ بھی مار گرایا۔ جس میں ایرانی مسافر بھی سوار تھے۔ اس المناک حادثے سے ایرانی حکومت کے فوجی اور حکومتی عہدیداران بھی بے حد مغموم اور پریشان ہو گئے اور اپنی نادانستہ غلطی کو تسلیم کر لیا۔ حتیٰ کہ ایک فوجی کمانڈر نے تو اس حد تک تاسف کا اظہار کیا کہ اس غلطی پر اس کا دل خودکشی پر آمادہ ہے۔ ان حالات میں دکھائی دے رہا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کی براہ راست جنگ چھڑ جائے گی۔ ظاہر ہے ایسی کسی بھی صورت میں پاکستان کو بالواسطہ طور پر تیل مہنگا ہونے سے بے حد نقصان ہوتا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اس واقعہ پر بات چیت کی۔ مگر پاکستان کی فوجی کمان اور وزارت خارجہ نے اس محاذ آرائی کی دو انتہائوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی بجائے دونوں فریقوں کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور واضح کیا کہ پاکستان نہ تو اس مسئلے میں امریکہ کے ساتھ ہے اور نہ ہی ایران کے ساتھ ، دونوں ملکوں کے ساتھ پاکستان کے فوجی اور سفارتی تعلقات عرصہ دراز سے ہیں لہٰذا اس نازک موڑ پر جنگ اور کسی ایک فریق کی حمایت سے گریز کا انتخاب پاکستان نے بڑی دانشمندی سے کیا۔ حالانکہ اکثر جذباتی دانشور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو اشتعال دلا رہے تھے کہ پاکستان کھل کر ایران کے حق میں خارجہ پالیسی اختیار کرے۔ مگر چونکہ مشرق وسطی میں ایران اور خلیجی ممالک کے مابین تعلقات اسقدر پیچیدہ ہیں اور ہمارے ملک میں بھی دونوں مسالک کے لوگ رہتے ہیں۔ بڑی مشکل سے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ وہ ٹرمپ جو پاکستان کے سخت خلاف تھا۔ آج عمران خان کو اپنا ذاتی دوست قرار دیتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ ایران نے کشمیر کے مسئلے پر کھل کر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے مگر پاکستان اپنے جیوسٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے بہت سے معاملات میں واضح پالیسی اختیار نہیں کر سکتا ہے۔ افغانستان اور ہندوستان ہر وقت پاکستان کو دنیا میں سفارتی طور پر تنہا کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ ہماری معاشی مشکلات ایسی ہیں کہ ہمیں بین الاقوامی اداروں اور خلیجی ممالک سے ہر چند سال بعد معاشی پیکج کی ضرورت رہتی ہے لہٰذا حقائق کو مدنظر رکھ ہی ہمیں ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہونگے۔ لہٰذا اس چیز کو کوئی حکومت اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی کمزوری سے منسوب نہ کرے۔ دنیا میں مسائل اور بحران میں پاکستان کا فیصلہ کرنے کا ٹریک ریکارڈ ہمیشہ اچھا رہا ہے اور سخت رسی پر چل کر ہمیشہ توازن کا مظاہرہ کیا ہے سوائے حالیہ یوٹرن کے کہ ہم نے سعودی عرب کے دبائو پر آخری وقت میں کوالالمپور سِمٹ میں شرکت نہیں کی۔ ہر کوئی ذوالفقار علی بھٹو نہیں ہوتا ہے کہ تمام اسلامی ممالک کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے لہٰذا ضروری ہے کہ ہمارے دفتر خارجہ کو ماضی کے ڈپلومیٹس آغا شاہی‘ صاحبزادہ یعقوب علی خان اور ذوالفقار علی بھٹو کی اسلامی دنیا کے ساتھ یکساں برتائو اور اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کو برقرار رکھ کے کس طرح دنیا میں آبرومندانہ طور پر زندہ رہا جا سکتا ہے۔ پاکستان نے سرد جنگ کے عروج کے دنوں میں بھی اپنے قومی مفادات کو اہمیت دی۔ کوریا کی جنگ کے دنوں میں وزیراعظم لیاقت علی خاں نے امریکہ کا بے حد کامیاب دورہ کیا مگر پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں تھا جنہوں نے کوریا میں امریکہ کی حمایت کے لئے اپنے فوجی دستے بھیجے، چند سال پیشتر سعودی عرب کی شدید خواہش کے باوجود نواز شریف حکومت نے جنوبی یمن کے ساتھ سعودی عرب کی جنگ میں پاکستانی فوج نہیں بھیجی، کیونکہ جنوبی یمن کو بالواسطہ طور پر ایران کی حمایت حاصل تھی، لہٰذا پاکستان کی یہ کبھی بھی پالیسی نہیں رہی کہ وہ کہیں بھی براہ راست یا بالواسطہ طور پر ایران کے مفادات کو نقصان پہنچائے۔ حالانکہ ہمیں بلوچستان میں ایران سے بہت سی شکایت ہیں۔ کلبھوشن بھی ایران کے راستے پاکستان آیا تھا۔ ایران اور بھارت کے آپس میں گہرے تجارتی تعلقات ہیں چاہ بہار کی بندرگاہ پر ہندوستان کی بہت بڑی سرمایہ کاری ہے، کیونکہ ہندوستان نہیں چاہتا کہ چین اور پاکستان گوادر کی بندرگاہ سے مشترکہ تجارتی فوائد سمیٹ سکیں۔1955ء میں پاکستان نے غیر جانبدار ممالک (NAM) کی کانفرنس جو بنڈونگ میں ہوئی اس میں شرکت کی اور پہلی مرتبہ چین سے براہ راست رابطہ قائم کیا۔ پاکستان کی شاندار تاریخ ہے کہ اس نے امریکی دبائو کے باوجود الجزائر فلسطین اور تیونس کے عوام کے حق خوداختیاری کی حمایت کی۔ تیونس کے دو قوم پرست رہنما فرحت عباس اور حسیب بورقیہ پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرتے تھے۔ الجزائر کے عظیم حریت پسند رہنما احمد بن بیلا کو پاکستان کا سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔ امریکہ نے جب ہندوستان سے فوجی معاونت شروع کی تو اس وقت پاکستان نے چین کے ساتھ تعلقات قائم کر لئے۔ یہ پاکستان کا انتہائی جرأت مندانہ اقدام تھا کیونکہ امریکہ اس وقت چین کو اپنا دشمن نمبر1 تصور کرتا تھا۔ صدر ایوب نے 1965ء میں انڈوپاک جنگ کے بعد امریکہ کا دورہ کیا اور دوٹوک انداز میں اس وقت کے امریکی صدر جانسن کو بتا دیا کہ ہم چین سے تعلق نہیں توڑ سکتے۔ چین سے قطع نظر پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے مسائل پر بھی ماضی میں ایک فعال پالیسی اختیار کی۔ پاکستان نے تمام خلیجی ممالک حتیٰ کے ایران کے فوجیوں کو بھی اپنی اکیڈمیوں میں جدید فوجی تربیت سے ہمکنار کیا۔ اکتوبر 1973ء میں اسرائیل کے ساتھ جنگ میں پاکستانی ہوا بازوں نے شام کی ائیر فورس کی معاونت کی۔ ایک مرحلے پر جب دمشق کو اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تو ذوالفقار علی بھٹو نے حافظ الاسد کو پیشکش کی کہ وہ شام کے دارالحکومت کی حفاظت کے لئے پاکستانی فوج کا ایک دستہ بھیجنے پر تیار ہیں۔

 اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنیوالے ہمدردی کے مستحق نہیں:کمشنر 

فلسطینی عوام کی نمائندہ جماعت پی ایل او نے اپنی پہلی بین الاقوامی قبولیت اپریل 1974ء میں لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں حاصل کی۔ جنرل ضیاء الحق کے دور میں بھی الجیریا اور ایران کے ساتھ پاکستان تیسرا ملک تھا جس نے پی ایل او کو فوجی تعاون پیش کیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے یہ حیثیت اور صورت صرف مشرق وسطیٰ میں ہی اختیار نہیں کی تھی بلکہ افریقہ ایشیاء اور یورپ کے ان ممالک کی بھی حمایت کی جو جبر و استحصال کی زد میں آئے۔ ماضی کا یہ منظر نامہ بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہماری حکومت کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ پاکستان کو ہمیشہ اصولی کردار کے ساتھ جانا جاتا ہے۔ پاکستان نے چین کے ساتھ مل کر جنوبی افریقہ اور زمبابوے افریقی نیشنل یونین کی جدوجہد کے دور میں حمایت کی پاکستان نے موجودہ حالت میں امریکہ‘ ایران اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن پالیسی اختیار کرنے کا صائب فیصلہ کیا۔ ہمیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اخلاقی اصولوں کی پاسداری کرنا ہے تا ہم ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے ایران پر غیر ضروری اقتصادی پابندیوں کی حمایت نہیں کرنا ہو گی۔ مگر چونکہ امریکہ کی دنیا میں اجارہ داری ہے لہٰذا طاقتور ہونے کی وجہ سے وہ اپنے سٹریٹجک مقاصد او ر ہتھیاروں کو بیچنے کی خاطر دنیا کے مختلف خطوں میں جنگ کی آگ بھڑکائے رکھتا ہے اگر خلیجی ممالک امریکہ کی ایران کے ساتھ جنگ میں اس کے فوجی اخراجات نہیں اُٹھائیں گے تو ٹرمپ کبھی بھی ایران کے ساتھ براہ راست جنگ نہیں کرے گا۔

سالانہ  ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں:ڈی سی حافظ آباد
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نعیم قاسم


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • ایران میں ایک گیس پمپ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

    Nov 17, 2020 | 16:46
  • ایران کے صوبہ اھواز کی جیلوں میں قیدیوں نے بطور احتجاج بھوک ...

    Apr 24, 2020 | 11:32
  • امریکہ اور چین کوروناوائرس پر قابو پانے کےلئے مل کر کام ...

    Mar 27, 2020 | 15:03
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی ...

    Jan 20, 2021 | 23:43
  • جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں ...

    Jan 20, 2021 | 23:29
  • کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں

    Jan 20, 2021 | 22:59
  • نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں: وزیر ...

    Jan 20, 2021 | 22:47
  • جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

    Jan 20, 2021 | 22:25
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • 1

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 2

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 3

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 4

    پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ ٹاپ ٹین میں شامل ہونا قوم ...

  • 5

    احتجاج جمہوری حق ہے لیکن …

  • 1

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر 

    Jan 20, 2021
  • فارن فنڈنگ کیس کے سیاسی اثرات

    Jan 20, 2021
  • وقت کے فرعونوں سے ایک ہی سوال

    Jan 20, 2021
  • دنیا کے بدلتے حالات اور ہم ۔۔۔!!   

    Jan 20, 2021
  • پی آئی اے،1955 تا 2021ء 

    Jan 20, 2021
  • قوم کو ایک قائد چاہیے

    Jan 20, 2021
  • ملکی اور عالمی نظام

    Jan 20, 2021
  • ’’شاعری بھی کام ہے آتش مربع ساز کا‘‘

    Jan 20, 2021
  • مہنگائی …!حکومت ، اپوزیشن اور چودھری برادران 

    Jan 20, 2021
  • خطہ پوٹھوہار کی مثالی شخصیت ملک وزیرمحمد

    Jan 20, 2021
  • 1

    بخل سے بچیں‘ ضرورت مندوں کا خیال رکھیں

  • 2

    گوجرانوالہ جوڈیشل کالونی میں انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے 

  • 3

    کیسی جمہوریت؟

  • 4

    موٹروے حکام کی توجہ کیلئے

  • 5

    وفا قی وزیر دا خلہ لا پتہ لخت جگر کی تلا ش میں مد د دیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جذبہء محبت

  • 2

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 3

    صبر 

  • 4

    خدادادقوت

  • 5

    طیب وطاہر وجود

  • 1

    ثقافت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اعتبار

  • 5

    واشگاف الفاظ

  • 1

    انقلاب

  • 2

    اسلام 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    پیغام

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر ...

  • 2

    الٹے ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے: شہباز شریف

  • 3

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر حادثے پر افسوس کااظہار

  • 4

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن نے فیصلے میں تاخیرکی وجوہات بتا دیں

  • 5

    پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن کے سلسلے کی ساتویں مشق ’امن ‘کا انعقاد

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group