لاہور میں آلو کے کاشتکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا جو دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے علاقے میں دوسرے دن دھرنا د یا ،مظاہرین نے اپنے احتجاج کے دوران پنجاب اسمبلی کے سامنے سڑک پر آلوئوں کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دیگر اجناس کی طرح آلو کی فصل پر بھی سبسڈی دی جائے،کھاد، بجلی اور پانی کے ریٹ کم کیے جائیں۔آلو کے کاشتکاروں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ حکومت دیگر اجناس کی طرح آلو کی بھی امدادی قیمت مقرر کرے، مطالبات پورے ہونے تک یہاں سے نہیں جائیں گے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024