عالمی مالیاتی ادارے سے قرضے کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی۔ آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ پاکستان نے معاشی ڈیٹا جمع کرنے کیلئے درست طریقہ کار اپنا لیا۔آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ پاکستان میں معاشی ڈیٹا مزید شفاف ہوسکے گا، درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، درست معاشی ڈیٹا لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے طریقہ کارکو اپنانا پاکستان کا اہم سنگ میل ہے، درست ڈیٹا سے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی میں مدد ملے گی، درست معاشی ڈیٹا سے سٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور ادارہ شماریات کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024