پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری، اپوزیشن اتحاد بنے کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں اپوزیشن اتحاد کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کر رہے ہیں جب کہ عامر ڈوگر، حماد اظہر اور دیگر ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی ارکان کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ اسد عمر پارٹی رہنماؤں کو منی بجٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد بنے کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔