تیل امور کے ماہرسعودی ڈاکٹر ماجد المنیف نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2040ء تک سعودی پٹرول کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے یومیہ 11تا 12ملین بیرل تیل طلب کیا جائیگا۔ 90 فیصد تیل پیداوار پیٹرو کیمیکل ، تجارتی ، فضائی اور سمندری ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوگی۔ یہ ایسے شعبے ہیں جن کے پاس تیل کا کوئی متبادل نہیں۔المنیف نے کہا کہ الیکٹرانک گاڑیاں کل گاڑیوں کا ایک فیصد ہونگی۔ دنیا بھر میں فی الوقت ایک ارب گاڑیاں چل رہی ہیں۔21ویں صدی تک پٹرول ہمارے یہاں باقی رہیگا۔ انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں تیل کا آخری بیرل سعودی عرب سے ہی نکلے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024