مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ کے علاقے میں وائرلیس گیٹ کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار32سالہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں اللہ والی مسجدکے نزدیک18سالہ نوجوان احمد علی گھر میں پانی کی موٹرچلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔