ایم ایم اے کی سندھ اسمبلی میں برتھ کنٹرول پر قرارداد کی مخالفت
کراچی (لیڈی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید نے ایم کیو ایم کی رکن رعنا افضال کی برتھ کنٹرول پرسندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کی مخالفت کردی۔تفصیلا ت کے مطابق ،خاتون رکن اسمبلی کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے سید عبدالرشید نے کہا کہٓبادی کو کنٹرول کرنے کے پروگرام کی نہیں،سیٹل کرنے کے پروگرام کی ضرورت ہے،پانی،روزگاراور وسائل کی کمی کی وجہ بچے پیدا ہونا نہیں،اس کی وجہ مسائل کا حل نہ ہونا ہے۔سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ اعداد شمار کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں 84ویں نمبرپر ہے،ترقی پذیر ممالک میں سر فہرست ہے۔ ترکی اور جاپان میں بچے پیدا ہونے پر وظیفے دئیے جا رہے ہیں۔سید عبدالرشید نے کہا کہ دو بچے پیدا کرنے والے کے پاس بھی بنیادی سہولیات موجود نہیں، مسئلہ بچے زیادہ ہونا نہیں ،انہیں وسائل نہ فراہم کیا جانا ہے۔سید عبدالرشید نے مزید کہا کہ اپنی نا اہلیوں کی وجہ سے کو قدرت سے ٹکرانے کی کوشش کریں گے تو نقصان اٹھائیں گے،برتھ کنٹرول پروگرام پر کام کیا گیا تو 40 سال بعد پاکستان نوجوانوں کا نہیں بزرگوں کا پاکستان کہلائے گا۔