جناح اسپتال میںکان‘ ناک اورگلے کا وارڈ27بند
کراچی (نیوز رپورٹر) جناح اسپتال کراچی انتظامیہ کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی ،اسپتال میں کان ،ناک اور گلے کا وارڈ نمبر 27یونٹ IIبند کردیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں مریض دربدر ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کان ،ناک اور گلے کا وارڈ بند کردیا گیا ہے ۔یہ وارڈ ای این ٹی نمبر 27ڈیڑھ سال قبل ڈاکٹر عثمان کو نوازنے کے لیے کھولا گیا تھا ،جس میں ڈاکٹرعثمان ،ڈاکٹر رزاق ڈوگر اور ڈاکٹرعثمان کے بھتیجے ڈاکٹر نصیر کو بھیجا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹررزاق ڈوگر کا تبادلہ وارڈ نمبر 15ای این ٹی میں کردیا گیا پچھلے کئی عرصے سے پروفیسر ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر نصیر یہ وارڈ دیکھ رہے تھے اب جبکہ ڈاکٹر عثمان ریٹائر ہوگئے ہیں تو اسپتال انتظامیہ نے یہ وارڈ بند کریا ہے ۔انتظامیہ کے اس اقدام سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ ایک شخص کو نوازنے کے لیے وارڈ کو کھولا گیا تھا ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں پروفیسر اے آر جمالی کو وارڈ نمبر 14اور 17آرتھو پیڈک کا ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ بنایا گیا اور ان کی سپرویژن میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور ایک میڈیکل آفیسر کو الگ الگ وارڈ کا انچارج بنادیا گیا ۔جناح اسپتال ای این ٹی ڈپارٹمنٹ میں اس وقت ایک پروفیسر ،دو اسسٹنٹ پروفیسر ، ایک سینئر رجسٹرار اور ایک میڈیکل آفیسر کام کررہے ہیں جو کہ دو یونٹ سنبھال سکتے ہیں ۔اس طرح جناح اسپتال کے اندر اور مختلف ڈپارٹمنٹ ہیں جس میں آرتھو پیڈک ،تھوراسک سرجری ،پلاسٹک سرجری ،کینسر وارڈ ،آئی ڈپارٹمنٹ اور چیسٹ میڈیسن ایک ایک اسسٹمنٹ پروفیسر چلارہے ہیں ۔جناح اسپتال میں علاج ع معالجے کی غرض سے آنیوالے مریضوں کہا کہ ایسے اقدامات سے مریضوں اور ڈاکٹروں کے لیے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔