کراچی کے ضمنی الیکشن میںپیپلز پارٹی کامیاب ہوگی :حنا شاہ
کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کا پارٹی سے غیر متزلز رشتے ہے انشا اللہ لانڈھی کی عوام 27جنوری کو صوبائی حلقہPS-94سے پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹوں کے ذریعے بھاری اکثریٹ سے کامیاب بنا ئیں ان خیالات کا اظہار قائم علی شاہ کی صاحبزادی حناء شاہ نے PS-94میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے یونین کمیٹی 22میں انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں حناء شاہ نے کہاکہ لانڈھی ،کورنگی سمیت شہر کراچی سے مسائل کے خاتمے اور عوامی خوشحالی کے لئے پیپلز پارٹی قائد عوام اور شہید رانی بے نظیر بھٹو کے ویژن پر کام کررہی ہے انشا اللہ سندھ کی عوامی حکومت عوام کو مسائل کے دلدل سے نکال کر خوشحالی سے ہمکنار کرے گی ،اس موقع پر پیپلز پارٹی دسٹرکٹ کورنگی کی رہنماء ڈاکٹر حناء خان نے کہاکہ لانڈھی کی عوام نے فیصلہ دے دیا انشا اللہ 27جنوری کو بلاول بھٹو کے انمزد اُمیدوار جاوید شیخ کامیاب ہونگے اور سوبائی حلقہ PS-94میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز ہوگا ۔