حکومت شہادۃالعالیہ سند کی حیثیت فوری بحال کرے:مولانا انوار الحق
کراچی(نیوزرپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا انوار الحق حقانی نے کے پی کے حکومت کی جانب سے شہادۃالعالمیہ کی حیثیت کو ختم کرنے پہ سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے روز مدارس کے خلاف نئے نئے محاذ بنارہی ہے، کبھی رجسٹریشن، کبھی کوائف ناموں کے حصول اور کبھی نصاب کی تبدیلی سمیت کئی متنازعہ ایشوز کو چھیڑا گیا، گزشتہ چند روز قبل کے پی کے حکومت نے وفاق المدارس کی شہاۃالعالمیہ کی تسلیم شدہ حیثیت کو غیر اعلانیہ طور پہ ختم کرتے ہوئے اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے اپلائی کرنے والوں کو روک دیا گیا،جو سیکڑوں فارغ التحصیل علماء کے ساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی پہ مبنی اقدام ہے، وفاق المدارس کے نائب صدر مولانا انوار الحق حقانی نے کراچی میں جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون میں صدر وفاق مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر سے تفصیلی ملاقات کے بعد وفاق کے میڈیا سینٹر میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کے اس اقدام کے بعد وفاق المدارس کے ذمہ داران نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ سے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کیا گیا،اس ملاقات کے بعد مشیر تعلیم نے فوری طور پہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ مشیر تعلیم کی تمام باتیں سیاسی بیان تک محدود رہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مدارس کے ہزاروں علماء میں تشویش پائی جارہی ہے،ایک طرف حکومت مدارس کی خدمات کو تسلیم کر کے مین اسٹریم میں لانے کی باتیں اور خوشنما اعلانات کرتی ہے دوسری طرف مدارس کے علماء کے آئینی و دستوری حقوق کوسلب کرنے کے اقدامات کررہی ہے،