ملٹری اکائونٹس کے کم تنخواہ دار ملازمین او پی ڈی جیسی سہولت سے محروم
چک بیلی خان(نامہ نگار) ملٹری اکائونٹس کے سکیل1تا 15کے کم تنخواہ دار ملازمین کوجون2016ء سے میڈیکل او پی ڈی جیسی سہولت سے محروم کر دیا گیا تھا جس کی وجہ ملازمین شدید معاشی مسائل سے دوچار ہیں اس سلسلے میں ملازمین نے کئی بار ارباب اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کرائی مگر نوٹس نہ لیا گیامنسٹری آف ڈیفنس اور دیگر ارباب اختیار کا انصاف یہ ہے کہ سکیل 1تا 15کے ملازمین کی او پی ڈی کی سہولت ختم کر دی گئی صرف ان ڈور کی سہولت حاصل ہے جس کی ضرورت کبھی کبھار ہی پڑتی ہے جبکہ 16سے اوپرکے سکیل والوں کو ہر طرح کی میڈیکل سہولیات میسر ہیںاگر ان کے ساتھ انصاف ہو تا تو تمام ملازمین کو یکساں طبی سہولیات میسر دی جاتیں کوئی تفریق نہیں ہونی چائیے تھی سکیل 1تا15کے ملازمین کی چیف جسٹس آف پاکستان،آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس سے پُر زور اپیل ہے کہ ہمیں بھی سکیل 16سے اوپر کے ملازمین کے برابر ان ڈوراورآئوٹ ڈور دونوں طرح کی طبی سہولتیں دی جائیں۔