ڈاکو پٹرول پمپ سے ساڑھے14 لاکھ روپے ، دو کمپیوٹرچھین کر ہوائی فائرنگ کرکے فرار
راولپنڈی ،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ سول لائن کو علاقے ڈھیری حسن آباد میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور میں دو موٹر سائیکلوں پر چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور سٹور کے اندر موجود گاہکوں کو گن پوائنٹ پر ایک طرف بٹھا دیا اور کائونٹر سے نقدی لوٹ کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو ممتاز نے بتایا کہ مجھے دو افراد نے بتایا کہ وہ پولیس والے ہیں وہ میری جیب کی تلاشی لے کر43 ہزار روپے کی نقدی نکال کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کوراحیل نے بتایا کہ مدعی کی کار چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کو امتیاز نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو عثمان نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو فہد نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ نصیر آباد کو فیاض نے بتایا کہ میری گاڑی میں رکھا تین لاکھ روپے مالیتی سامان چوری ہوگیاتھانہ چونترہ کو خان زمان نے بتایا کہ میری بھینس چوری ہوگئی تھانہ لوہی بھیر کو وسیم اکبر نے بتایا کہ میری بھابھی کی گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری ہوگئی تھانہ نون کو مختار خان نے بتایا کہ جھنگی سیداں میں مسلح ملزمان پٹرول پمپ سے ساڑھے14 لاکھ روپے کی نقدی اور دو کمپیوٹر چھین کر ہوائی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھانہ کوہسار کو محمد یحییٰ خان نے بتایا کہ بلیو ایریا میں میری گاڑی سے موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ ویمن کو فواد شیر دل خان نے بتایا کہ سیکٹر ایف الیون ون میں میرے گھر کام کرنے والی عورت 32 تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئی تھانہ کوہسار کو زبیراللہ نے بتایا کہ ایف سیون مرکز میںمجھے کاروباری لین دین پر محمد طفیل نے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیا ۔