پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کی حلف برداری
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیاچیف جسٹس ثاقب نثار نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا چیف جسٹس ثاقب نثار نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ،میاں عقیل افضل نے صدر ذولقرنین اقبال نے جنرل سیکرٹری ،دی نیشن سے صبیح الحسنین نے نائب صدر،اللہ داد صدیقی فنانس سیکریٹری ،روزنامہ نوائے وقت سے محمد اعظم گِل سیکرٹری اطلاعات جبکہ بابر انور عباسی ، امانت گشکوری ،عدیل سرفراز نے ممبران ایگزیکٹو باڈی کا حلف اٹھایا۔