گرین یوتھ موومنٹ لانچ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)حکومت نے ملک بھر میں گرین یوتھ موومنٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک بھر سے نوجوان اعزازی طور پر اس مہم میں شریک ہو کر شجرکاری اور صفائی مہم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس بات کا فیصلہ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور معا ون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کی ملاقات میںہوا۔