آئیسکو ریجن میں گذشتہ ماہ صارفین کو 13253نئے کنکشن فراہم کیے گئے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئیسکو نے ما ہِ دسمبر کے دوران آئیسکو ریجن میں صارفین کو کل 13253نئے کنکشن فراہم کئے جس میں 11937گھریلو، 1260کمرشل،27انڈسٹریل،ٹیوب ویل کے 15اور 14متفرق کنکشن شامل ہیں ۔بجلی چوروں کو 5061ڈیٹیکشن بل،8.46ملین یونٹس چارج اور 148.20ملین جرمانہ عائد کیا گیا۔گزشتہ روزآئیسکوچیف چوہدری شاہد اقبال نے آپریشن سرکلز کی ماہانہ کارکردگی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کو ہر صورت پا یہ ٔ تکمیل تک پہنچائیں گے۔