پی سی بی نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمود کو قائم مقام سیکیورٹی مشیر مقرر کردیا
لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمود کو قائم مقام سیکورٹی مشیر مقرر کر دیا،ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ویجلینس کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم نے دو روز پہلے پی سی بی سے استعفیٰ دیا تھا،پی سی بی نئے ڈائریکٹر سیکیورٹی و اینٹی کرپشن کی تعیناتی کیلئے اسامی ایڈورٹائز بھی کرئے گا ،نئے ڈائریکٹر سیکیورٹی کی تعیناتی تک لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمودمعاملات دیکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کیلئے نئے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں،لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمود پی سی بی کے نئے سیکیورٹی کنسلٹنٹ تعینات ہو گئے ہیں، آصف محمود کی تعیناتی کرنل (ر) محمد اعظم کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ،کرنل (ر) محمد اعظم پی سی بی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی و اینٹی کرپشن کے عہدے پر تعینات تھے۔