آل بلوچستان جشن چمن فٹبال ٹورنامنٹ
چمن (نامہ نگار) آل بلوچستان جشن چمن فٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول گرائونڈ پر دو شاندار میچز کافیصلہ ہوا پہلا میچ اولس یار شہید کلب چمن اور عیسیٰ شہید کلب چمن کے درمیان کھیلاگیا میچ انتہائی دلچسپ رہا میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی کے گول کے برابر رہا میچ کے دوسرے ہاف میں اولس یار شہید کلب چمن کی طرف سے ایک شاندار گول سکور کیاگیا جوکہ آخر تک برقرار رہی اسطرح یہ میچ اولس یار شہید کلب چمن نے ایک صفر سے جیت کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔