پی ایس ایل 4کے شارجہ اور ابوظہبی میں میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔پی ایس ایل 4کے لیے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں منعقدہ 7میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔آن لائن بکنگ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65اور 100درہم مقرر کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔14فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 4ایڈیشن میں کل 34میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گرانڈز کریں گے۔جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچز شامل ہیں۔