کراچی باسکٹ بال گرلز ٹیم کی کپتان رجا اسدقائد اعظم اسپورٹس ایوارڈ کی حقدار قرار
کراچی (آئی این پی) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی باسکٹ بال گرلز ٹیم کی کپتان رجا اسد کو سال 2018ء کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،ان کی شاندار پرفارمنس پر KBBAکی جانب سے قائد اعظم اسپورٹس ایوارڈ دیا گیا تقسیم ایوارڈ کی پر وقار تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے پیٹرن ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے رجا اسد کو قائد اعظم اسپورٹس سے نوازا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،قومی باسکٹ بال سلیکشن کمیٹی کے رکن عبدالناصر اور نیشنل ریفری محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالد جمیل شمسی نے کہاکہ ہماری خواتین میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ کوجود ہے ۔