قصور میں عدلیہ مخالف ریلی، ہائی کورٹ نے 8ملزموں کی ضمانتیں منظور کرلیں
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے 18 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور ملزموں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور رہائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم ناصر خان اور جمیل خان سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے دلائل دیے کہ عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے الزامات پر دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ سپریم کورٹ سے معافی مانگنے کے باوجود جمیل خان اور ناصر کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ ملزم عدلیہ مخالف تقاریر کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔