کے ای ایم یو میں زیر تربیت طلبہ کے لئے ایمرجنسی فوکس سیمینار کا انعقاد
لاہور(نیوزرپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی صوبے کی پہلی پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے جہاں ایمرجنسی میڈیسن میں پانچ سالہ پروگرام شروع کر دیا گیا ہے زیر تربیت طلبہ کے لئے ایمرجنسی فوکس سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسمیں برطانیہ اور آسٹریلیا سے آئے ایمرجنسی میڈیسن کے ماہرین نے عملی تربیت دی اور صوبہ میں شعبہ ایمرجنسی میڈیسن کی توسیع کے لئے اقدامات اور شفارشات پر بحث کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیور سٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ مستقبل میں شعبہ ایمرجنسی میڈیسن میں کے ای ایم یو کے فارغ التحصیل پروسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز صوبہ کے دیگر ہسپتالوں میں اس اہم شعبہ کا خلاپورا کریں گے۔ ۔ اسی طرح اس نظام کے لاگو ہونے سے دیگر طبی اداروں میں ایمرجنسی وارڈ ز میں پروفیسر ز کی موجودگی یقینی ہو گی۔اس موقع پر پروفیسر اسد اسلم خاں ،چئیرمین شعبہ سرجری، پروفیسر اصغر نقی، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل ، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار اشرف ، ڈائریکڑ ایمرجنسی میو ہسپتال ، پروفیسر یار محمد ،پروفیسر ساجد عبیداللہ ، پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر امیر افضل ، .ڈینز ، رجسٹرار، فیکلٹی ممبران سمیت زیر تربیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔