محفل نعت سجانا باعث برکت ہے: صوفی مسعود احمد صدیقی
لاہور (پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ غیر اسلامی اور فرسودہ رسومات کے خلاف عملی جہاد ہر صورت جاری رہیگا شادی، بیاہ اور سالگرہ کی تقریبات میں ناچ گانے کی پارٹیوں کی بجائے حضور نبی کریمؐ کی محفل سجا کر ہم اپنی زندگیوں کو باعث برکت نا سکتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹری پر ہفتہ وار تربیتی نشست سے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت کی رحمت کے نزول کیلئے ہمیں اپنے گھروں میں محفل ذکر و نعت کا خصوصی طور پر اہتمام کرنا چاہئے بلاشبہ ذکر الٰہی اور ذکرمصطفیٰؐ سے دلوں کو راحت و سکون ملتا ہے۔