نیب کے قانون میں تبدیلی سے ن لیگ کو کوئی فائدہ نہیں:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ نیب نے ابھی تک تو حکومتی کرپشن ذدہ لیڈروں پر ہاتھ نہیں ڈالا اس سے قبل ہی تحریک انصاف کو نیب کے قانون میں تبدیلی یاد آ گئی جب (ن) لیگ کے بے گناہ رہنمائوں کو نیب گرفتار کر رہی تھی تو اس وقت تحریک انصاف تماشا دیکھ رہی تھی ۔نیب کے قانون میں تبدیلی سے اب (ن) لیگ کو یا حکومتی سیاسی مخالفین کو کوئی فائدہ نہیں ،عمران خان کے پاس کائی معاشی پالیسی نہیں ۔