سری لنکن وفد کا سول سیکرٹریٹ کا دورہ، پنجاب حکومت کے ترقیاتی وژن کی تعریف
لاہور (سپیشل رپورٹر) سری لنکا کے سینئر سول سرونٹس کے 12 رکنی وفد نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا۔ وفد کو صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،سرمایہ کاری کے مواقع، مختلف شعبوں میں اصلاحات اور امن وامان کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دوست ممالک ہیں، وفود کے تبادلے سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دو رکا آغاز ہو گا۔