اپوزیشن کا اتحاد ملک کیلئے نیک شگون ہے: پروین اختر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور یونین کونسل 235 ٹائون شپ سے منتخب جنرل کونسلر پروین اختر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد ملک و قوم کیلئے نیک شگون ہے مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے کروڑوں ووٹرز نے شریف برادران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ ن ہر حال میں عوامی مفاد کا تحفظ کریگی حکمرانوں کو عوام کی پروا نہیں ہے بجلی گیس بحران اور مہنگائی نے قوم کا جینا حرام کر دیا ہے پاکستان میں ایسے حالات کبھی نہیں تھا حکومت پانچ ماہ میں دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کر سکی اربوں روپے قرضے کا بوجھ ملک پر چڑھا دیا گیا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہر فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا آج بھی قوم شریف برادران سے محبت کرتے ہیں ۔