سیاستدان ایک دوسرے پرکیچڑ اچھالنے کی بجائے ملکی فلاح کو ترجیح دیں:عبدالغفار روپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)غیر پارلیمانی بیان بازی قابل مذمت، سیاستدان ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے باز رہیں۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ملکی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سنگین مسائل سے دو چار اور بنیادی ضروریات زندگی سے محرومی پر بلک رہے ہیں مگر سیاستدانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ حکومتی عہدیداران اور دیگر سیاستدان جارحانہ رویہ اپنانے کی بجائے اختلافات کو آئینی حدود میں رکھیں۔