پروفیسر نیا زاحمد اخترکا پنجاب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا اعلان
لاہور (لیڈی رپورٹر): وائس چانسلر پروفیسر نیا زاحمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنا اعلیٰ اور تحقیقی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام گروپ آف انٹیلیکچوئیل اینڈ ریسرچ آف پاکستان ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، سرجیکل اونکولوجی سوسائٹی سمیت مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیز اور تحقیقی اداروں کے اشتراک سے فارماسیوٹیکل اور بائیوکیمیکل سائنسز ، ریسرچ آن اونکولوجی اور کینسر سائنسز ، فوڈ ۔ایگریکلچرل سائنسز اورٹیکنالوجی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنسزاور قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے آلات/ٹیکنالوجی اورکمیونٹی ہیلتھ سروسز کی نمائش اور آگاہی واک کی فیصل آڈیٹوریم میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر چیف آرگنائزر ڈاکٹر ذیشان دانش ، ڈاکٹر حامد سعید، ڈین فیکلٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر، سینئر فیکلٹی ممبران ، فارماسیوٹیکل کمپنیز کے نمائندوں، مینوفیکچررزاور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔