قربان ڈگری کالج برائے خواتین ، والٹن روڈ لاہور کینٹ میں29th سالانہ جلسئہ تقسیمِ انعامات
لاہور (پ ر) گذشتہ روز قربان ڈگری کالج برائے خواتین میں ،والٹن روڈ لاہور کینٹ میں سالانہ جلسہ تقسیمِ انعامات 2019ء کی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں مہمانِ خصوصی''نسیم احمد زاہد اور دیگر مہمانانــ مِس لیلیٰ ، مِس بلقیس،مِس عائشہ سعید، اعظم بٹ ،عبدالمجید بھٹی ،مِس روحی ، مِس جویریہ مسعود، مسز ناہید نقوی، محمودہ نسرین، نوید بھٹہ(ہم خاص) "نے شرکت کی۔ پرنسپل ناہید نعیم ، ادارے کی ایڈمنسٹریٹر عابدہ محمود نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہمانِ خصوصی نسیم احمد زاہد نے کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خصوصی طور پر کالج کی ڈسیپلن کی تعریف کی۔ سالِ اول،سالِ دوم ،سالِ سوم اور سالِ چہارم اور ہم نصابی سر گرمیوں میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو بالترتیب تعلیمی اسناداور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔اساتذہ کرام کو بھی اعلیٰ کارکردگی کے لیے سرٹیفیکیٹس دئیے گئے۔