صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی وزیر تعلیم سے ملاقات، نظام تعلیم کے حوالے سے بات چیت
لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل، یکساں نظام تعلیم اور سکولوں میں بے جا چھٹیوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ کاشف ادیب جاودانی نے گورنمنٹ کے ساتھ مل کر خواندگی کی شرح اور معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی قانون سازی اور پالیسی میکنگ کے عمل میں سفارشات پیش کرنے کی درخواست کی۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے پرائیویٹ سیکٹر کے کردار کو سراہا اور باہمی اتفاق رائے سے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔