ایک تصویر ایک کہانی……
بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے حضرت علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کو عملی جامہ پہنایا اور اپنی بصیرت اور حکمت عملی سے پاکستان بنایا جسے سازشوں کے ذریعے دو لخت کر دیا گیا۔ جیل روڈ پر جناح پارک جس کا افتتاح دسمبر 2017 میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کیا۔ اس پارک میں بانی پاکستان کی بڑی تصویر آویزاں کی گئی ہے جو نہایت دلکش لگتی ہے۔ موجودہ حکومت کو چاہئے نئی نسل خاص طور پر بچے پارکوں میں سیر و تفریح کے لئے جاتے ہیں۔ ہر پارک میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح علامہ محمد اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کی اسی طرح بڑی بڑی تصویریں نصب کی جائیں اور اس کے ساتھ ان کے بارے میںتحریر بھی کیا جائے تاکہ پارکوں میں آنے والے بچوں کو ان شخصیتوں کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکے اور آنے والی نسلیں اس سے استفادہ حاصل کر سکیں(فوٹو: اعجاز لاہوری)