قرضے ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہیں:خرم نواز گنڈاپور
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ قرضے جس کسی کی وجہ سے بھی ملیں ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہیں۔احتساب بیورو کی بجائے احتساب کا عمل شفاف اور ٹائٹ ہونا چاہیے، جب تک عام آدمی احتساب کی چکی میں تھا کوئی نہیں بولا، جیسے ہی بڑوں پر ہاتھ پڑا چیخیں آسمان تک پہنچنا شروع ہو گئیں۔