آصف زرداری کی تقریر قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں تقریر چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان ’’چور الٹا کوتوال کو ڈانٹنے کے مترادف ہے‘‘آصف علی زرداری کی تقریر پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ایک چور ڈاکو مجرم ریاست کو للکار رہا ہے اور پی ٹی آئی زرداری کی نااہلی کا کیس واپس لے رہی ہے دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان کہہ رہے ہیں کہ بلاول معصوم ہیں بے نظیر کا مشن پورا کررہا ہے ای سی ایل سے اس کا نام نکالا جائے۔