حکومت عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کر رہی ہے، منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لیکر آئیگا: راجہ پرویز اشرف
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے احتساب عدالت میں سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کررہی ہے ،منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لیکر آئے گا۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کرنی چاہیے ،پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش ہے موجود حکومت اپنی مدت پوری کرے۔حکومت مدت پوری کریگی توعوام کے سامنے ایکسپوز ہوگی۔