مختلف سکولوں کے طلبہ و اساتذہ کا نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ
لاہور (نیوزرپورٹر)افضل گرائمر سکول‘ شاہ دی کھوئی‘ محمود بوٹی انٹرچینج‘ بند روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور ایل ڈی اے گرلز ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ والٹن روڈ‘لاہور کینٹ‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ والٹن روڈ‘ ایل ڈی اے کوارٹرز‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ مجید پارک‘شاہدرہ ٹائون‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ مجید پارک‘ شاہدرہ ٹائون‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد494تھی۔