مریضوں ،طبی عملے کے حقوق کا مسودہ ایک ہفتے میں تیار کرلیاجائیگا: حنیف خان پتافی
لاہور (نیوزرپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کو ہر قسم کے تشدد اور بدنظمی سے پاک ہونا چاہیئے۔ہسپتالوں میں تشدد کی روک تھام ،مریضوں اور طبی عملے کے حقوق کے تحفظ کے مسودہ قانون پر مشاورت ایک ہفتے میں مکمل کر لی جائے گی۔مجوزہ بل پر غور کے لئے تشکیل دی گئی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون کے تحت ڈاکٹروں یا طبی عملے کی کردار کشی کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔