آٹھ پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی پلاننگ کی اجازت،تین کی تکنیکی منظوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کی سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر لاہور ڈویڑن میں آٹھ نئی پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی ابتدائی پلاننگ کی اجازت اورتین پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی تکنیکی منظوری دے دی ہے۔جن آٹھ پرائیوٹ سکیموں کی ابتدائی پلاننگ کی اجازت دی گئی ہے ان میں پاک لینڈ سٹی موضع کریال رائیونڈ ریلوے روڈ لاہور، سمارٹ سٹی موضع مانگا اتار یو بی ڈی کینال روڈ لاہور،ندیم پارک موضع بنگلہ کمبوہاں فیروزپور روڈ تحصیل و ضلع قصور،شہزادہ ماڈل سٹی موضع چونیاں اتار چھانگامانگا روڈ چونیاں ضلع قصور،خیابان ی یوسف موضع پتوکی کہنہ پتوکی بائی پاس ضلع قصور،ریگل سٹی موضع جیون پورشیخوپورہ،صفیہ ہومز ہاؤسنگ سکیم موضع آصل سلیمان آف سوئے آصل روڈ لاہور اور آئی کون ویلی ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو موضع رکھ ر ائے رایونڈ روڈ لاہور شامل ہیں۔