بسنت کیوں منائیں
مکرمی! حکومت پنجاب صوبہ بھر میں بسنت منانے پر نرمی دکھا کر عوام کے دکھ بڑھا رہی ہے۔ کیا انہیں یاد نہیں ہے پچھلے ادوار میں بسنت کی وجہ سے کتنی اموات ہوئیں۔ کچھ لوگ دہاتی ڈور پھرنے سے مرنے اور کچھ لوگ ہوائی فائرنگ اور پتنگ لوٹتے ہوئے یہ ایک بے ہودہ اور عوام کی قاتل رسم ہے۔ اس بے ہودہ رسم میں جو قتل ہوں گے وہ ان حکمرانوں کے سر ہوں گے۔ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں احتیاط اگر آج سابقہ حکمران کٹہرے میں تو کل یہ بھی ہو سکتے ہیں۔اپنے کو بڑا کچھ سمجھنے والے وقت بتاتا ہے وہ ہمیشہ بڑے نہیں رہتے بڑی صرف رب کی ذات ہے۔ اس سے ڈریں ریاست مدینہ کا نام لے کر اس کا مذاق نہ اڑائیں۔ (محمد نوازدھکڑ)