چودھری ضیا اللہ سائیں ہنجرا
قیام پاکستان کے بعد نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے ہنجرا جٹ قبیلے کے دبنگ مرد چودھری نواب خان ہنجرا کے پوتے چودھری ضیاء اللہ المعروف سائیں ہنجرا مرحوم بھی غیرت، حمیت، عزتوں کا محافظ، اعلیٰ اقدار، مظلوموں کا ہمدرد اور جرأت و بہادری میں بے مثال تھے۔ 16 جنوری 2001ء کو 38 برس عمر پانے والے دنیا سے کوچ کرنے والے چودھری ضیاء اللہ سائیں ونجرا کو 18 برس بیت گئے لیکن آج تک اس غیرت مند شخص کی عوام میں عقیدت روز روشن کی طرح قائم ہے۔ چودھری ضیاء اللہ سائیںہنجرا کو بچھڑے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے غریبوں کے ہمدرد اوران کی مدد کو اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتے تھے ان کی زندگی میں دور دور دیہاتوں تک کسان اپنی اجناس کو کھیتوں میں ہی چھوڑ کر بے فکر ہو کر گھروں کوچلے جاتے تھے کہ ضیاء اللہ سائیں ہنجرا کے ہوتے ہوئے کسی کی جرأت نہیں کہ ان کی اجناس کو اٹھا کر لے جائے۔ وہ دوستی، دشمنی کے آداب کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھتے تھے خواتین کا بے پناہ احترام کرتے تھے چھوٹے بچوں بچیوں حتیٰ کہ بڑوں کو بھی سر پر پیارکرنا ان کا زندگی کا بھر کا شیوہ رہا۔ حق مغرفت کرے عجب آزاد مرد تھا۔ (چودھری فرحان شوکت ہنجرا لاہور )