امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے راکٹ لانچنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا
کیلیفورنیا (بی بی سی) خلائی کمپنی سپیس ایکس نے راکٹ لانچنگ کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں فالکن نائن کو کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے پر موجود وینڈن برگ ائیرفورس بیس سے روانہ کیا گیا۔ مشن کی بحالی سے سپیس ایکس ایک ہاتھ کے ذریعے سے عالمی فون نیٹ ورک کی تجدید کو ممکن بنائے گی۔
جسے اریڈیم کمپنی چلا رہی ہے۔ خیال رہے گزشتہ برس ستمبر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں کینیڈی خلائی مرکز میں اس وقت دھماکہ ہوا جب سپیس ایکس اپنا نیا راکٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو راکٹ نے پہلے مرحلے میں بحرالکاہل کے پلیٹ فارم پر کامیابی سے لینڈ کیا۔ حالیہ پرواز میں اریڈیم سیٹلائٹ کمپنی کے میں دس سپیس کرافٹ بھجوائے گئے۔