اسلام آٓباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ستائیس مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے
اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر صبح نو بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا جو بلاتعطًل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا. الیکشن کمیشن کے مطابق ستائیس مخصوص نشستوں کے لئے باسٹھ امیدوارو ہیں جبکہ پچاس یونین کونسلز کے چیئرمین حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں.
انتخابات میں نو منتخب بلدیاتی نمائندے سترہ خواتین ،تین کسان یا مزدور، تین نوجوان ، تین اقلیتی اور ایک ٹیکنو کریٹ کا چناؤ کر رہے ہیں.انتخابات میں تین سو سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ خواتین کی نشستوں کے لئے سبز اور ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپرز چھایا گیا ہے.سان ، مزدور کی نشست کے لئے خاکی،نوجوان کی نشست کے لئے ہلکا گرے بیلٹ پیپر چھاپا گیا ہے۔ غیر مسلم کی نشستوں کے لئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر چھاپا گیا ہے۔
MOntage
مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کڑا مقابلہ دیکھا جارہا ہے،،، الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخابات کا نتیجہ ریٹرننگ افسر اٹھارہ جنوری کو جاری کرے گا۔۔۔۔ جس کے بعد ایکٹ اور رولز کے مطابق الیکشن کمیشن میٹروپولیٹن کے ایک میئر اورتین ڈپٹی میئرز کے انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا۔۔۔