ناسا نے سیارہ پلوٹو پرممکنہ برف فشاں کی تصاویر جاری کردیں
نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے نظام شمسی کے آخری سیارے پلوٹو پرممکنہ برف فشاں پہاڑ کی تصاویر جاری کردیں۔ ناسا کے مطابق پلوٹو پر ممکن طرف پر برف فشاں پہاڑ موجود ہیں‘ یہ تصاویر خلائی جہاز نیو ہورائزنز نے 30 ہزار میل کے فاصلے سے لی ہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ 4 کلو میٹر اونچے او ڈیڑھ سو کلو میٹر پر پھیلے ان نقوش کا برف فشاں ہونا ثابت ہو گیا تو یہ نظام شمسی سے باہر سب سے بڑا برف فشاں ہو گا۔