روس میں انوکھا واقعہ‘50 کلو میٹرسڑک ہی چوری کر لی گئی
ماسکو (نیٹ نیوز) روس میں پچاس کلومیٹر سڑک چوری کرلی گئی۔ سینئر جیل اہلکارکو سڑک چوری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کاکہناہے کہ کومی کے جیل خانہ جات کے قائمقام نائب سربراہ ایلیگزینڈر نے اپنی نگرانی میں سڑک کو اکھاڑا اور اس کے سات ہزار کنکریٹ کے سلیپ بیچ دیئے۔ اس چوری سے اندازاً قومی خزانے کو اناسی ہزار ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ سڑک اکھاڑنے کا کام دو ہزار چودہ سے دو ہزار پندرہ کے درمیان کیا گیا۔ چوری میںملوث اہلکار کومی جیل خانہ جات میںدو ہزار دس سے دو ہزار پندرہ تک تعینات رہا‘ گرالیگزینڈر پرالزام ثابت ہو گیا تو دس سال جیل ہو سکتی ہے۔