بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیاں، تمام امریکی ریاستوں میں یکساں قوانین بنانے کا اعلان
نیویارک (بی بی سی) امریکہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی آمد کے لئے 4 ارب ڈالر کا 10 سالہ منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ منصوبہ بندی کا مقصد تمام ریاستوں میں یکساں قوانین کا نفاذ اور انسانی غلطیوں کو ختم کرنا ہے۔ ڈی او ٹی کے سربراہ انتھنی فوکس نے بتایا کہ یہ بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا۔جمعرات کو ڈیٹرائٹ موٹر شو کے دوران بتایا کہ ’یہ بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا‘۔ ان منصوبوں کو گوگل، ٹیسلا، فورڈ جنرل موٹرز، وولوو سمیت کار ساز اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی حمایت حاصل ہے۔ اوباما انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم کئی کمپنیوں کی جانب سے اِن شکایات کے موصول ہونے کے بعد ا±ٹھایا گیا کہ امریکہ بھر میں مختلف قوانین خودمختار ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کام کرنے والوں کے لیے غیر ضروری دردِ سر کا باعث بن رہے تھے۔